خواتین، بچوں پر تشدد، زیادتی ہراسانی میں ملوث 7 ملزم گرفتار

خواتین، بچوں پر تشدد، زیادتی  ہراسانی میں ملوث 7 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسانی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 ملزموں کو گزشتہ ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا۔

گارڈن ٹاؤن پولیس نے 16سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش پرایک ملزم اورنشتر کالونی پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ملزم کو حراست میں لیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے دو خواتین سے زیادتی اور بیوی پرتشددکے الزام میں دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ اچھرہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے پرملزم کو پکڑاجبکہ لیاقت آباد پولیس نے 10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کیا۔ کاہنہ پولیس نے نشہ آور دوا پلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش پرملزم کو حراست میں لیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...