دنیا کیساتھ چلنے کیلئے کچھ چیزیں نظراندازکرناضروری:صائمہ
لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور روئیے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں۔ ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے ۔ صائمہ نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصا ًتلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی۔ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن اس کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ اپنے کردار سے دیکھنے والوں کو متاثر کروں اور خواہش ہوتی ہے کہ مجھ پر مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگے اس لئے سکرپٹ کو اہمیت دیتی ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments