بہن گانا گاتی رہی ،صنم بلوچ لپسنگ کرکے گلوکارہ بن گئیں ،ویڈیووائرل
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صنم بلوچ کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم کچھ ہی لمحوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ۔۔۔
یہ آواز صنم بلوچ کی نہیں بلکہ ان کی بہن سبرین ہسبانی کی ہے اورصنم بلوچ صرف لپسنگ کر رہی ہیں ۔ ویڈیو کے آخر میں وہ کیمرہ گھما کر یہ انکشاف کرتی ہیں کہ اصل میں یہ سحر انگیز آواز ان کی نہیں بلکہ پیچھے بیٹھی ان کی بہن سبرین ہسبانی کی ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کو سسٹر گولز کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے اور مداح دونوں بہنوں کی اس کیمسٹری اور ہنسی مذاق کو بے حد پسند کر رہے اورنیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments