ڈولفن سکواڈ کے چھاپے ،درجنوں جرائم پیشہ ملزم دھر لئے گئے
9اشتہاری،4عدالتی مفرور،ون ویلنگ کے ملزموں سمیت 45عادی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں سمیت درجنوںمشتبہ اور عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے ماہانہ کارکردگی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ فیلڈ افسروں کو ماہانہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ دورانِ پٹرولنگ 9اشتہاری ملزموں سمیت 45 عادی مجرموں اور 4عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیاجبکہ ڈکیتی و چوری میں ملوث 2 ملزم بھی پکڑے گئے ۔ ڈولفن سکواڈ نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 13 ملزموں اور ایک ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران 316مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیااور 77افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف شعبوں میں 57سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments