مقامی اے آئی ماڈلز کی تیاری پر توجہ دی جائے ، افتخار ملک

مقامی اے آئی ماڈلز کی تیاری پر توجہ دی جائے ، افتخار ملک

عالمی مسابقت کے لئے تمام شعبوں میں اے آئی کا انضمام ضروری ہے

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول اور عالمی مسابقت کے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مقامی مصنوعی ذہانت ماڈلز تیار کرنے اور تمام شعبوں میں ان کے فوری استعمال کی ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو اے آئی کی اعلی سطح کی ترقی، موجودہ نظاموں میں اس کے انضمام اور خصوصی ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے، چین کے اوپن اے آئی ماڈلز پاکستان کو اس شعبے میں آگے بڑھنے میں مدد دے سکتے ہیں جس سے بھاری اخراجات سے بچتے ہوئے مقامی ضروریات کے مطابق ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے محض ٹیکنالوجی کے دائرے سے نکل کر اقتصادی بنیادی ڈھانچے کی حیثیت اختیار کر رہی ہے ۔ مستقبل میں جدید ماڈلز، کمپیوٹنگ کی صلاحیت، ڈیٹا اور ہنرمند افرادی قوت تک رسائی قومی مسابقت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...