پوپ لیو کے پھیپھڑے میں رسولی آئندہ چند روز میں آپریشن متوقع
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ پھیپھڑے میں رسولی کا آئندہ چند روز میں آپریشن متوقع ہے ۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کے دوران 71 سالہ پوپ نے بتایا کہ طبی معائنے میں رسولی ابتدائی مرحلے پر سامنے آئی ہے اور محدود حصے تک پھیلی ہوئی ہے ۔ ویٹیکن کے مطابق آپریشن روم کے جیمیلی ہسپتال میں ہوگا، جبکہ صحت یابی میں تقریباً ایک ہفتہ لگنے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments