بھارت :نوجوانوں کا احتجاج جاری سی جے پی کے 3اہم رہنما گرفتار
نئی دہلی(اے ایف پی،اے پی پی)بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کے معروف احتجاجی مقام جنتر منتر میں داخل ہونے پر اس کے 3 اہم رہنماؤں سوراو داس، اشوتوش رانکا اور اجنکیا شندے کو حراست میں لے لیا گیا۔۔
اپوزیشن جماعتیں اور تحریک کے حامی حالیہ دنوں میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کرکے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت کو فائدہ پہنچایا گیا۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلح پولیس فورسز کی 221کمپنیوں کی تعیناتی میں مزید 30روز کی توسیع کردی ہے ۔ یہ فیصلہ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف جاری احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ 8سے 12اکتوبر کے دوران احتجاج سے نمٹنے کے لیے تقریبا 26ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزارت داخلہ میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کی تعیناتی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments