نئی دہلی :جنتر منتر احتجاجی مقام کی فہرست سے خارج

نئی دہلی :جنتر منتر احتجاجی مقام کی فہرست سے خارج

احتجاج کیلئے تین متبادل مقامات مختص، سماجی کارکنوں کا اظہار تشویش

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تین دہائیوں سے احتجاجی مظاہروں کے لیے معروف مقام جنتر منتر کو باضابطہ احتجاجی مقام کی حیثیت سے محروم کر دیا گیا، جس پر سماجی کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ دہلی پولیس نے پیر کو جاری  حکم نامے میں فیصلے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ یہاں مزدور یونینز، سابق فوجی، طلبا اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتی رہی ہیں۔ حکام نے دہلی میں احتجاج کے لیے تین متبادل مقامات مختص کیے ہیں، تاہم کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے قریب واقع جنتر منتر تک رسائی مظاہرین کی آواز حکمرانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...