صومالی لینڈ الگ ملک :ٹرمپ ، ہرگیسا میں جشن،امریکی پرچم لہرا دئیے

صومالی لینڈ الگ ملک :ٹرمپ ، ہرگیسا  میں جشن،امریکی پرچم لہرا دئیے

ہرگیسا ،واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے صومالی لینڈ کو صومالیہ سے الگ ملک قرار دینے کے بیان پر دارالحکومت ہرگیسا میں سینکڑوں افراد نے جشن منایا اور امریکی و صومالی لینڈ کے پرچم لہرائے ۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے بیان کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا۔ صومالی لینڈ انتظامیہ نے بھی بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کی الگ شناخت اور سیاسی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے ،صومالیہ کی حکومت نے ٹرمپ کے بیان پر تاحال تبصرہ نہیں کیا۔صومالی لینڈ 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی کے بعد اپنے معاملات خود چلا رہا ہے ، تاہم اسے اب تک صرف اسرائیل نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...