کولمبیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا فلسطین کا شدید ردعمل
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبیا نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے لیے اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھول دیا،
جس پر فلسطینی اتھارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون صاعر نے اس اقدام کو اسرائیل اور بیت المقدس کے لیے اہم دن قرار دیا۔ کولمبیا کے نئے صدر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے جولائی میں سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے سفارتخانے کے قیام کو بین الاقوامی قراردادوں اور بیت المقدس کی قانونی حیثیت سے متعلق عالمی اتفاق رائے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments