آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 2 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ  گر کر تباہ ، 2 افراد ہلاک

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 عرب ٹی وی کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 55 منٹ پر سڈنی سے 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے سکون کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا  اور اس میں سوار 2افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...