ماریشس: مہنگائی،پانی کی قلت کیخلاف پرتشدد مظاہرے

ماریشس: مہنگائی،پانی کی قلت کیخلاف پرتشدد مظاہرے

پورٹ لوئس (اے ایف پی)بحرِ ہند کے جزیرہ نما ملک ماریشس میں پانی کی قلت اور مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے جزیرے کے تقریباً ایک تہائی حصے میں کرفیو ہفتے کے اختتام تک بڑھا دیا ہے ۔

 مظاہروں کے دوران 100 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم کے دفتر کے مطابق کابینہ نے کرفیو میں مزید تین راتوں کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم اس کے اوقات محدود کرتے ہوئے رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ حکومت نے عوام سے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔پولیس کے مطابق جمعرات تک مظاہروں کے آغاز سے تقریباً 150 افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔ مظاہروں میں اس وقت شدت آئی جب ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...