مہنگی توانائی، کھاد:اقوام متحدہ نے عالمی غذائی بحران سے خبردار کردیا

مہنگی توانائی، کھاد:اقوام متحدہ نے  عالمی غذائی بحران سے خبردار کردیا

بینکاک (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے زرعی ترقیاتی فنڈ (آئی ایف اے ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ توانائی اور کھاد کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عالمی سطح پر غذائی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ، جبکہ چھوٹے کسان بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

فنڈ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں عالمی زرعی اجناس کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے باعث توانائی مہنگی ہونے سے کھاد اور ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں زرعی پیداوار اور نقل و حمل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔آئی ایف اے ڈی کے سربراہ الوارو لاریو نے اے ایف پی کو بتایا کہ آئندہ چھ سے نو ماہ کے دوران غذائی اشیا کی قیمتوں اور مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، جس سے بالخصوص کم آمدنی والے افراد زیادہ متاثر ہوں گے ۔ان کے مطابق دنیا میں پہلے ہی ہر تین میں سے تقریباً ایک شخص صحت بخش غذا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، جبکہ دالوں، سبزیوں اور گوشت کی بڑھتی قیمتیں لوگوں کیلئے متوازن خوراک کا حصول مزید مشکل بنا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...