غزہ :اسرائیل کے حملے جاری، مزید 6فلسطینی شہید،9زخمی

غزہ :اسرائیل کے حملے جاری، مزید 6فلسطینی شہید،9زخمی

صیہونی فورسز نے غزہ کی پٹی میں 4،خان یونس میں 2افراد کو شہید کیا جنگ بندی کے باوجود 1 ہزار 505 افراد شہید کئے جا چکے :فلسطینی حکام

غزہ(آئی این پی )غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ، مزید 6 فلسطینی شہید،9زخمی ہو گئے ۔عرب میڈیا کے مطابق  24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حملے کرکے 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی کر دئیے ، اسی طرح خان یونس میں 2 افراد کو شہید کیا گیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 505 فلسطینی شہید،5 ہزار 332 زخمی ہو چکے جبکہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے 7 اکتوبر 2023 سے شروع وحشیانہ حملوں میں اب تک 74 ہزار 396 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔دوسری طرف اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور دیا ہے ، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے ایک روز قبل امدادی تنصیبات متاثر ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...