ایران کا جوہری ہتھیار بنانے سے انکار، امریکا سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار
تبلیسی (اے ایف پی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جوہری ہتھیار بنانے کے ارادے کی تردید کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے اور تہران پر عائد امریکی پابندیوں کو غیرمنصفانہ اور غیرانسانی قرار دیا ہے ۔
آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر جارجیا کے وزیراعظم اِراکلی کوباخیدزے سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈا بے بنیاد ہے ۔پزشکیان کے مطابق ایران ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار رہا ہے ، تاہم دباؤ ڈال کر اسے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر پزشکیان نے جارجیا کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون میں توسیع کیلئے واضح لائحہ عمل طے کرنے پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ جارجیا کے وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن کے حصول کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی پابندیوں کے تحت ایرانی فضائی کمپنیوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جارجیا نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے منقطع کر دئیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments