البانیہ :پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اپوزیشن نے دھواں بم چلا دئیے
تیرانا (اے ایف پی)البانیہ کی پارلیمنٹ میں جمعرات کو اپوزیشن ارکان نے دھواں بم اور شعلے چھوڑنے والے آلات چلا دئیے ۔
اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اجلاس میں ووٹنگ روکنے کی کوشش کی۔ ملک میں اکتوبر کے وسط سے طلبا تعلیم کے لیے زیادہ سہولیات اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 350 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مظاہرین گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔احتجاج مئی میں متنازعہ تفریحی منصوبے کے خلاف شروع ہوا تھا، جو اب بدعنوانی کے خلاف وسیع تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments