نیویارک :بچوں کیلئے اے آئی چیٹ بوٹس کے غیر محفوظ فیچرز پر پابندی عائد
نیو یارک(اے ایف پی)امریکی ریاست نیویارک میں نابالغوں کیلئے دوست کا روپ دھارنے والے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی کا نیا قانون منظور کرلیا گیا۔
گورنر کیتھی ہوکل نے بدھ کو قانون پر دستخط کیے ،جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ایسے اے آئی چیٹ بوٹس کے فیچرز پر پابندیاں عائد ہوں گی جو خود کو انسان ظاہر کریں، بچوں میں جذباتی انحصار پیدا کریں، خود کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دیں یا نامناسب گفتگو کریں۔ قانون کے تحت چیٹ بوٹ چلانے والی کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق کرنا ہوگی ،یہ قانون یکم جنوری 2027 سے نافذ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments