شیخ حسینہ کی متنازع ویڈیو شیئر کرنیوالے سابق بنگلہ دیشی فضائیہ افسر کی لاش برآمد
ڈھاکا(این این آئی)سابق بنگلہ دیشی فضائیہ کے افسر کے ایم تحسیف سوری پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بنگلہ دیشی فضائیہ کے افسر پر الزام تھا کہ انہوں نے معزول وزیرِ اعظم حسینہ واجد کی ملک چھوڑنے سے متعلق متنازع ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ انکی لاش 28 اکتوبر کو دریائے تراغ سے برآمد ہوئی ، وہ ایک روز قبل لاپتہ ہوئے تھے ۔ مقتول کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد سے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا اور اسی ویڈیو کی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments