ایران ،سپریم لیڈر سے ایٹم بم کی تیاری کی منظوری مانگ لی گئی

ایران ،سپریم لیڈر سے ایٹم بم  کی تیاری کی منظوری مانگ لی گئی

تہران(آئی این پی)ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ محمود نبویان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ایٹم بم تیار کرنے کی اجازت دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تجویز شہر قم میں ہونے والے ایک اجتماع کے دوران پیش کی، جہاں موجود افراد نے اس کی حمایت میں ردعمل دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محمود نبویان نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے اجتماع کے  دوران ایران کی جوہری پالیسی پر نظرثانی اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا تھا تاہم ان کا بیان ایران کی جانب سے ایٹم بم بنانے کا باضابطہ فیصلہ یا اعلان نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...