ایتھوپیا میں بے گھر افراد کے کیمپ پر ڈرون حملہ، 16 شہری ہلاک

ایتھوپیا میں بے گھر افراد کے کیمپ  پر ڈرون حملہ، 16 شہری ہلاک

ادیس ابابا(آئی این پی)ایتھوپیا کے امہارا ریجن میں نقل مکانی کرنیوالے افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم 16 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وولو کے علاقے میں واقع المعروف ترک کیمپ پر ہوا، جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونیوالے افراد پناہ لیے ہوئے تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ تقریباً دوپہر کے وقت ہوا اور کیمپ کو متعدد مرتبہ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق  ہلاک ہونیوالوں میں تین حاملہ خواتین، ایک بچی اور طلبہ بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...