بھوٹان ،جھیل پھٹنے سے سیلاب بھارتی ریاستوں میں بھی ہائی الرٹ

بھوٹان ،جھیل پھٹنے سے سیلاب  بھارتی ریاستوں میں بھی ہائی الرٹ

نئی دہلی (آئی این پی )بھوٹان میں گلیشئر کی جھیل پھٹنے کے باعث اچانک سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، جس کے بعد بھارت کی ریاستوں مغربی بنگال اور آسام میں بھی ممکنہ طغیانی کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوٹان کے شمال مغربی ضلع گاسا میں واقع شنتافو نامی گلیشئر کی جھیل پھٹ گئی، سیلابی ریلے نے دریائے مو چھو کے قریب واقع مشہور قدرتی گرم پانی کے چشمے گاسا تشو کے انفراسٹرکچر اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے ، جب کہ وہاں موجود سہولتیں بہہ گئیں، تاہم لوگوں کے بر وقت انخلا کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھوٹان کی جانب سے سیلابی خطرے سے متعلق انتباہ کے بعد بھارت میں مغربی بنگال اور آسام کی انتظامیہ کو بھی خبردار کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...