پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں ڈاک کے ذریعہ ووٹ کاسٹ کیا ،پوپ کاحق رائے دہی استعمال کرنے کا پہلا واقعہ
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)پوپ لیو چہاردہم نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے ، کسی بھی پوپ کے سیاسی انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔۔۔
دنیا بھر کے ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا، جن کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات بھی سامنے آ چکے ہیں، نے شکاگو میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ویٹیکن نے جمعے کو اس کی تصدیق کی ہے ۔ویٹیکن کے مطابق شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ، ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ جمہوری عمل میں شہریوں کی شرکت ان کا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی،ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پیرو میں قیام کے دوران بھی انہوں نے جب کبھی ووٹ ڈالنے کی اہلیت حاصل کی، اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments