پاکستانی مسافر کوبکرے کے پائے کینیڈا لانے پرپونے 4لاکھ جرمانہ

 پاکستانی مسافر کوبکرے کے پائے  کینیڈا لانے پرپونے 4لاکھ جرمانہ

مانیٹریال (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی مسافر پر بکرے کے پائے کینیڈا لانے کے جرم میں پونے 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے )نے ٹورنٹو کے پیئرسن ایئر پورٹ پر پاکستانی مسافر کے سامان سے کھانا برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ دوران تلاشی سامان سے بکرے کے پائے ، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ برآمد ہوگیا، کھانے پینے کا یہ سامان کسٹمز حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا  تھا۔کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافر سے 16 کلو کھانے کا سامان قبضے میں لے کر اس پر 1350 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...