کینیڈا کی خلیج فارس میں 3جزائر پر اماراتی ملکیت کے دعوے کی حمایت

کینیڈا کی خلیج فارس میں 3جزائر پر اماراتی ملکیت کے دعوے کی حمایت

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے خلیج فارس کے تین متنازعہ جزائر پر متحدہ عرب امارات کے دعویٰ ملکیت کی حمایت کی ہے ۔

یہ حمایت ابوظہبی کے  ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے کینیڈا کے دورے کے موقع پر سامنے آئی۔اس ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔مشترکہ اعلامیے کی آخری شق میں تنبِ بزرگ، تنبِ کوچک اور ابوموسیٰ کے جزائر کا ذکر کرتے ہوئے ان پر اماراتی دعوے کی حمایت کی اور ایران کی جانب سے ان جزائر کے مبینہ ‘قبضے ’ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...