مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے اپنی اور اہلیہ کی چار تصاویر بھی شیئر کیں۔ ذرائع کے مطابق شادی جمعہ کو نئی دہلی میں سپیشل میرج ایکٹ کے تحت انجام پائی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوئے ۔ عمر عبداللہ کی پہلی اہلیہ پائل عبداللہ سے شادی رواں سال جولائی میں سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد ختم ہوئی تھی۔ 49 سالہ ندھی رازدان کی بھی یہ دوسری شادی ہے ۔ شادی کی تقریبات نئی دہلی اور سری نگر میں منعقد ہوئیں، جن میں فاروق عبداللہ سمیت دونوں خاندانوں کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments