برطانیہ غلاموں کی تجارت پر باضابطہ معافی مانگنے کیلئے تیار
لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے بحر اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت میں برطانیہ کے تاریخی کردار پر باضابطہ معافی مانگنے کے امکان پر آمادگی ظاہر کردی، تاہم مالی ہرجانہ دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
برنہم نے اخبار گارڈین میں اپنے مضمون میں کہا کہ غلامی کے باعث لاکھوں افراد کو پہنچنے والے دکھ اور تکالیف پر انہیں افسوس ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت متاثرہ فریقوں کے ساتھ باضابطہ مذاکرات چاہتی ہے اور معافی کا مطالبہ اس عمل کا اہم حصہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل کے برطانوی شہریوں کو ماضی کے جرائم کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments