ترکیہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے فریدون اوغلو کو نامزد کردیا
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ نے تنظیم برائے سلامتی و تعاون یورپ کے سربراہ فریدون ہادی سنیرلی اوغلو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔
صدر اردوان کی جانب سے نامزدگی کا خط جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور کو ارسال کیا گیا۔ موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری پانچ سالہ مدت 31 دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ نئے امیدوار کو سلامتی کونسل کے 15 میں سے کم از کم 9 ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ پانچ مستقل ارکان کے ویٹو سے بھی بچنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments