صومالیہ :اقوام متحدہ کا 30سالہ امن مشن باضابطہ طور پر ختم
نیروبی(اے ایف پی)صومالیہ میں اقوام متحدہ کا سیاسی مشن دو سالہ عبوری مدت مکمل ہونے کے بعد ہفتے کو باضابطہ طور پر ختم ہوگیا، جس کے ساتھ ملک میں تین دہائیوں سے جاری اقوام متحدہ کی امن سازی کی سرگرمیوں کا ایک اہم باب بند ہوگیا۔
مشن کا آغاز 1995 میں ہوا تھا ۔ مئی 2024 میں صومالی صدر حسن شیخ محمود نے مشن ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔اقوام متحدہ حکام کے مطابق مشن کی ذمہ داریاں صومالی اداروں اور عالمی ادارے کی ملکی ٹیم کو منتقل کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments