اوپن اے آئی، گوگل، مائیکروسافٹ اور اینتھروپک کا مشترکہ نظام متعارف کرانے کا اعلان
سان فرانسسکو(اے ایف پی)اوپن اے آئی، گوگل، مائیکروسافٹ اور اینتھروپک نے ویب سائٹس اور میڈیا اداروں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کیلئے اپنا مواد استعمال ہونے سے روکنے کا مشترکہ نظام فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نئے نظام کے تحت ویب سائٹس ایک ہی معیاری ہدایت کے ذریعے تمام متعلقہ اے آئی کمپنیوں کو اپنا مواد استعمال نہ کرنے کی درخواست دے سکیں گی۔گوگل اور مائیکروسافٹ یہ نظام یکم فروری 2027 سے نافذ کریں گے ، اوپن اے آئی نے آئندہ چند ماہ میں عملدرآمد کا اعلان کیا ہے ، جبکہ اینتھروپک نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments