قطر کا پاکستانیوں کیلئے ایک ماہ کے مفت سیاحتی ویزوں کا اعلان

قطر کا پاکستانیوں کیلئے ایک ماہ کے  مفت سیاحتی ویزوں کا اعلان

دوحہ (آئی این پی )قطر نے پاکستانیوں کیلئے ایک ماہ کے مفت سیاحتی ویزے دینے کا اعلان کردیا ۔قطر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے تاہم اس کے حصول کے لئے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔

 سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جاتا ہے ،۔ تاہم ویزے کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جا سکتی ہے ۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ مسافروں کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...