برطانیہ :فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کیخلاف مظاہرے ، 48افراد گرفتار

برطانیہ :فلسطین ایکشن  گروپ پر پابندی کیخلاف  مظاہرے ، 48افراد گرفتار

لندن(اے ایف پی)برطانوی پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے 48 مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی جاری رہیں۔

 لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا، جبکہ ایڈنبرا میں بھی مظاہرے کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق بیشتر افراد کو کالعدم تنظیم کی حمایت کے اظہار پر حراست میں لیا گیا۔ برطانوی حکومت نے جولائی 2025 میں فلسطین ایکشن گروپ کو انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کالعدم قرار دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...