جاسوسی کا الزام ، 2چینی شہریوں کو امریکا میں30، 30ماہ قید

 جاسوسی کا الزام ، 2چینی شہریوں  کو امریکا میں30، 30ماہ قید

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی فوجی اہلکاروں کو چین کیلئے جاسوسی پر بھرتی کرنے کے اعتراف میں دو چینی شہریوں کو کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے 30، 30 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

 لیرن لائی اور یوانس چن نے چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے احکامات پر کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دونوں ملزم امریکی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرتے اور فوجی اہلکاروں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...