صومالیہ :قزاقوں نے ایرانی ماہی گیر کشتی ہائی جیک کرلی

صومالیہ :قزاقوں نے ایرانی  ماہی گیر کشتی ہائی جیک کرلی

موغادیشو(اے ایف پی)صومالیہ کے شمال مشرقی ساحل کے قریب مسلح قزاقوں نے ایرانی ماہی گیر کشتی قبضے میں لے لی، جس میں 21 افراد سوار تھے ۔کشتی ازینی کو 29 اکتوبر کو بندر بیلا اور خافون کے درمیان اغوا کیا گیا۔

 حکام کے مطابق ابتدائی طور پر8مسلح افراد نے حملہ کیا، جبکہ بعد میں مزید 4 قزاق بھی کشتی پر سوار ہوگئے ۔ کشتی پر موجود 2صومالی سکیورٹی اہلکار مزاحمت کے باوجود قزاقوں پر قابو نہ پاسکے ۔ حکام نے بتایا کہ جولائی سے اب تک صومالی ساحل کے قریب 3 ایرانی ماہی گیر کشتیاں ہائی جیک ہوچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...