قاہرہ :بس اور ٹرک میں تصادم 10 افراد ہلاک، 24 زخمی

قاہرہ :بس اور ٹرک میں تصادم 10 افراد ہلاک، 24 زخمی

قاہرہ(اے ایف پی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مغرب میں شاہراہ پر منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

 مصری وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار  نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ حکام کے مطابق مصر میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، لاپروائی سے ڈرائیونگ اور گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال شامل ہیں۔ملک میں ہر سال سڑک حادثات کے باعث 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 75 ہزار سے زیادہ زخمی ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...