بھارتی مشرقی ساحل کی جانب ایک ہفتے میں دوسرا سمندری طوفان بڑھنے لگا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کے مشرقی ساحل کی جانب ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسرا سمندری طوفان بڑھنے لگا، جس کے باعث آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان ‘‘موراسو’’ پیر اور منگل کی درمیانی شب ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ۔ طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments