فرانس:تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلبا کا احتجاج، درجنوں سکولوں اور جامعات کی تالہ بندی
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلبا نے منگل کو درجنوں سکولوں اور جامعات کی تالہ بندی کردی۔۔
، جبکہ ٹریڈ یونینز نے ملک گیر ہڑتال کی تیاریاں شروع کردیں۔ طلبانے خستہ حال سکولوں کی مرمت، کلاسوں میں طلبا کی تعداد کم کرنے اور جامعات میں داخلوں کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق ملک کے 3 ہزار 700 ہائی سکولوں میں سے 48 بند جبکہ 184 جامعات میں سے 51 کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ طلبہ یونین نے دعویٰ کیا کہ 500 تعلیمی ادارے بند کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments