جنوبی کوریا اور ترکیہ کا جوہری توانائی، دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا اور ترکیہ نے جوہری توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔۔
ترک صدر رجبطیب اردوان اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے درمیان سیول میں ملاقات ہوئی، جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں ممالک نے ترکیہ کے شہر سینوپ میں مجوزہ جوہری بجلی گھر کی تعمیر میں جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی شرکت اور منصوبے کی مالی معاونت پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور تیسرے ممالک کی منڈیوں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments