نیویارک: 30سال بعد خسرے سے پہلی ہلاکت، بچہ دم توڑ گیا
نیویارک(اے ایف پی)امریکی ریاست نیویارک میں خسرے کے باعث بچہ دم توڑ گیا ، جو گزشتہ 30 برس میں اس بیماری سے
ریاست میں پہلی ہلاکت ہے ۔ حکام کے مطابق امریکا میں خسرے کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے ،29 اکتوبر تک 47 ریاستوں میں 4 ہزار 834 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حفاظتی ویکسین کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکا میں 2000 میں خسرے کا خاتمہ قرار دیا گیا تھا، تاہم اب بیماری دوبارہ پھیل رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments