تھائی لینڈ:اپوزیشن رہنما نتھاپھونگ کے فون پر مبینہ سائبر حملے کا انکشاف
بنکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کے اپوزیشن رہنما نتھاپھونگ رونگ پنیایوت کو مبینہ طور پر جاسوسی سافٹ ویئر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔۔
، حکومت نے ریاستی اداروں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا۔ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ایپل نے آئی فون پر ممکنہ سائبر حملے سے متعلق انتباہی پیغام بھیجا۔پارٹی ترجمان نے شبہ ظاہر کیا کہ حملے میں ریاستی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments