انڈونیشیا :فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار جاں بحق
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب آگ بجھانے کے مشن پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا،
جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 5 کو بچا لیا گیا جبکہ ایک اہلکار کی تلاش جاری ہے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر سمندر سے پانی بھر کر جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے کارروائی کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments