حوثیوں کا جنگ بندی کیلئے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ
صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب سے جنگ بندی کے لیے 51 ارب ڈالر معاوضے اور یمن میں اپنی حکمرانی کو باضابطہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں اور آبنائے باب المندب کے قریب اہم علاقوں پر قبضے کے بعد جنگ بندی کے امکانات جاننے کے لیے رابطہ کیا تھا۔رپورٹ میں مذاکرات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حوثیوں نے 51 ارب ڈالر کی رقم سعودی فضائی حملوں اور یمن کی طویل ناکہ بندی کے نقصانات کا معاوضہ قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments