آسٹریلیا :پیزا پر انناس ڈالنے سے انکار پر اطالوی شیف ملازمت سے فارغ

آسٹریلیا :پیزا پر انناس ڈالنے سے انکار  پر اطالوی شیف ملازمت سے فارغ

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک اطالوی شیف کو پیزا پر انناس ڈالنے سے انکار کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

 ڈیوڈے تمبورلا کا مو قف تھا کہ پیزا پر انناس ڈالنا اطالوی ثقافت کی توہین ہے ۔ وہ مئی میں بند ہونے والے ریسٹورنٹ لا کوسٹا میں کام کرتے تھے ۔ انتظامیہ کے مطابق شیف نے ایک تقریب کے مہمانوں کیلئے ہیم اور انناس والا پیزا بنانے سے بھی انکار کیا تھا۔ معاملہ آسٹریلیا کے فیئر ورک کمیشن تک پہنچا، جہاں شیف کی درخواست مقررہ مدت گزرنے کے باعث مسترد کردی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنازع صرف پیزا کی ٹاپنگ تک محدود نہیں بلکہ شیف کے رویے اور کام کے دوران تلخ کلامی کی شکایات بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...