بنگلہ دیش :گارمنٹس مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافے پر اتفاق
مزدور موجودہ 12 ہزار 500 ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنیکا مطالبہ کر رہے 95 فیصد فیکٹریاں کھل گئیں،بعض کارخانے بدستور بند ،چند مقامات پر مظاہرے
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر کئی روز سے جاری احتجاج کے بعد جمعرات کو بیشتر گارمنٹ فیکٹریوں میں کام بحال ہوگیا، تاہم بعض کارخانے بدستور بند اور چند مقامات پر مظاہرے جاری رہے ۔ پولیس حکام کے مطابق نارائن گنج میں 95 فیصد سے زائد فیکٹریاں دوبارہ کھل چکی ہیں، جبکہ غازی پور اور اشولیہ میں احتجاج کے واقعات سامنے آئے ۔ حکومت کے قائم کردہ اجرت بورڈ نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافے پر اتفاق کیا ہے ۔ نئی اجرت کا اعلان دسمبر میں ہوگا اور جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔ مزدور موجودہ 12 ہزار 500 ٹکا ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی گارمنٹ صنعت ملک کی برآمدات کا تقریباً 80 فیصد فراہم کرتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments