تھائی لینڈ:بادشاہت سے متعلق کتاب قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار، درآمد و تقسیم پر پابندی

تھائی لینڈ:بادشاہت سے متعلق  کتاب قومی سلامتی کیلئے خطرہ  قرار، درآمد و تقسیم پر پابندی

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ نے بادشاہت سے متعلق مواد پر مشتمل انگریزی کتاب قومی سلامتی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے ممنوع قرار دے دی۔

 پولیس چیف کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کتاب کے مندرجات ملکی سلامتی، امن عامہ اور عوامی اخلاقیات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ کتاب کے جلاوطن مدیر اور جاپان میں مقیم تھائی ماہر تعلیم پاوِن چاچاولپونگپون نے کہا ہے کہ پابندی کی اصل وجہ شاہی خاندان سے متعلق مواد ہے ۔ پابندی کے تحت کتاب درآمد یا تقسیم کرنے والوں کو تین سال قید اور 60 ہزار بھات جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔ مدیر نے پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے دور میں ایسی پابندی مؤثر نہیں ہوگی اور لوگ کتاب کا ای بُک ورژن حاصل کرسکتے ہیں۔ تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین پر 15 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...