فرانسیسی عدالت کا نازیوں کے ہاتھوں چوری شدہ پینٹنگ ورثا کو لوٹانے کا حکم
پیرس (اے ایف پی)فرانس کی عدالت نے معروف مصور کیمل پیسارو کی پینٹنگ اس کے اصل مالک کے ورثا کو واپس کرنے کا حکم دے دیا، جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں نے چوری کر لیا تھا۔
1902 میں تیار کردہ پینٹنگ "فشنگ ڈاک اینڈ ڈوکیسن بیسن" بینکر اور آرٹ کلیکٹر سالمون فلیویان نے 1935 میں خریدی تھی، تاہم نازیوں نے 1941میں قبضے کے دوران اسے ضبط کر لیا۔ یہ فن پارہ 2024 میں لندن میں سوتھبیز نیلام گھر کے ذریعے 12 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔ عدالت نے بعد از چوری تمام فروخت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سوتھبیز کو دو ماہ میں خریدار کی شناخت ورثا کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments