جاپان میں تربیتی مشق کے دوران امریکی میرین ہلاک
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے جزیرے اوکیناوا میں تربیتی مشق کے دوران امریکی میرین ہلاک ہو گیا۔
25 سالہ لانس کارپورل ڈیون جے ہرنینڈز ریاست میری لینڈ کا رہائشی تھا اور کیمپ شواب میں فاسٹ روپ ٹریننگ کے دوران زخمی ہوا۔ تھرڈ میرین ڈویژن نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے امریکی فوج کے تقریباً 54 ہزار اہلکار جاپان میں تعینات ہیں، جن کی بڑی تعداد اوکیناوا میں موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments