ایکس کی غلطی ، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات کو دھچکا

 ایکس کی غلطی ، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات کو دھچکا

’’ملاقات طارق رحمن سے کی ، ایکس نے لکھ دیا شیخ حسینہ!‘‘جاپانی وزیر برہم پہلے کویت کے وزیر تیل سے آن لائن میٹنگ کی پوسٹ میں قطری وزیر توانائی لکھا گیا امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کیساتھ ملاقات میں بھی نام غلط لکھا گیا :ریوسی اکازاوا

ڈھاکا (اے ایف پی )جاپانی وزیر تجارت ریوسی اکازاوا نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خودکار  ترجمے کے نظام نے انہیں تقریباً ایک بڑے سفارتی بحران میں دھکیل دیا تھا، کیونکہ اس ترجمے سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ جاپانی وزیر ان عالمی رہنماؤں کے ناموں تک سے واقف نہیں جن سے وہ ملاقات کر رہے ہیں۔ جاپانی وزیر تجارت ریوسی اکازاوا نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ بنگلہ دیش کے موجودہ وزیراعظم کا نام اور شناخت بخوبی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکس پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصاویر پر مشتمل ان کی پوسٹ کے انگریزی ترجمے میں غلطی سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا نام شامل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے 28 اکتوبر کو ایکس پر جاپانی زبان میں پوسٹ کی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمن سے ملاقات کا ذکر اور دونوں رہنماؤں کی تصاویر شامل تھیں۔ تاہم ایکس کے خودکار ترجمے نے انگریزی متن میں طارق رحمن کی جگہ شیخ حسینہ کا نام لکھ دیا، جو 2024 میں عوامی بغاوت کے بعد اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔اکازاوا کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ ایکس کے ترجمے نے انہیں مشکل میں ڈالا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو کویت کے وزیر تیل طارق الرومی کے ساتھ آن لائن ملاقات سے متعلق ان کی پوسٹ کا ترجمہ بھی غلط ہوا اور اس میں کویت کے بجائے قطر کے وزیر توانائی سے بات چیت کا ذکر کردیا گیا۔جاپانی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کے ساتھ ملاقات سے متعلق ان کی ایک پوسٹ کے ترجمے میں بھی نام غلط لکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا مجھے تین مرتبہ اس طرح کی غلطی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے ’ایکس‘سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے خودکار ترجمے کے نظام کی خامی دور کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...