چین نے دوسری جنگ عظیم کے لاپتا امریکی فضائی اہلکاروں کی باقیات حوالے کر دیں
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ہمالیہ کے خطرناک فضائی راستے ہمپ روٹ پر لاپتا ہونے والے امریکی فضائی اہلکاروں کی باقیات امریکا کے حوالے کر دیں۔
چینی شہر چینگ ڈو میں تقریب کے دوران انسانی باقیات پر مشتمل صندوق امریکی حکام کے سپرد کیا گیا۔ صندوق میں ہڈیوں کے آٹھ ٹکڑے شامل ہیں، جو 5 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع گلیشیئر سے ملے تھے ۔ امریکی حکام ڈی این اے ٹیسٹ اور تاریخی ریکارڈ کی مدد سے باقیات کی شناخت کریں گے ۔ ہمپ روٹ پر جنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد فضائی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments