غزہ :ہسپتال پر اسرائیلی بمباری، 6افراد شہید، 30زخمی
خان یونس میں شدید سردی کے باعث 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا
خان یونس(اے ایف پی) غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ناصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد شہید اور 30زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہسپتال میں موجود حماس کے ایک سینئر کمانڈر اور دیگر جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس ہسپتالوں کو جنگجوؤں کی پناہ گاہ بنانے کے اسرائیلی الزامات مسترد کرچکی ہے ۔ وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں شدید سردی کے باعث 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکٹر کے مطابق کنان احمد رقیق نے بے گھر خاندان کے خیمے میں دم توڑا۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں فلسطینیوں کے خیمے زیرآب آگئے جبکہ ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments