ڈارک ویب کیخلاف عالمی کریک ڈاؤن، 354 افراد گرفتار

ڈارک ویب کیخلاف عالمی کریک  ڈاؤن، 354 افراد گرفتار

دی ہیگ(اے ایف پی)یورپی پولیس ادارے یوروپول نے ڈارک ویب استعمال کرنے والوں کے خلاف عالمی کارروائی کے دوران 354 افراد کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور نقدی برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

آپریشن ’ٹورنیڈو‘مئی 2025 سے اکتوبر 2026 تک جاری رہا، جس میں 14 ممالک کی پولیس نے حصہ لیا۔ برطانیہ میں 59 جبکہ امریکا میں 132 افراد گرفتار کیے گئے ۔ یورپ میں تقریباً ایک ٹن منشیات برآمد ہوئیں، جبکہ امریکا میں 4اعشاریہ8 ٹن سے زائد منشیات، 152 آتشیں اسلحے اور نقدی و کرپٹو کرنسی کی صورت میں 15 کروڑ یورو ضبط کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...